10 ستمبر، 2026، 11:31 PM

آئی اے ای اے کے اقدامات ملکوں کو این پی ٹی سے نکلنے کی ترغیب دے رہے ہیں، رضائی

آئی اے ای اے کے اقدامات ملکوں کو این پی ٹی سے نکلنے کی ترغیب دے رہے ہیں، رضائی

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سیاسی اور جانبدارانہ اقدامات بالآخر ممالک کو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے نکلنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضایی نے اقوام متحدہ کی عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے ایران کے خلاف قرارداد کی منظوری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قرارداد غیر قانونی، سیاسی اور ناقابل قبول ہے۔

محسن رضایی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ بورڈ آف گورنرز کی جانب سے منظور کی گئی ایران مخالف قرارداد کی کوئی معتبر فنی بنیاد نہیں ہے اور یہ مکمل طور پر سیاسی نوعیت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ قرارداد واضح طور پر امریکہ اور صہیونی حکومت کے دباؤ سے متاثر ہوکر منظور کی گئی ہے۔

ایرانی اعلی رہنما نے خبردار کیا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سیاسی بنیادوں پر کیے جانے والے اقدامات اور اس کی خلل ڈالنے والی پالیسیوں کے نتیجے میں ممالک جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے، یعنی این پی ٹی، سے نکلنے کی طرف مائل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایجنسی کے ایسے اقدامات جوہری عدم پھیلاؤ کے عالمی نظام کے لیے بھی نقصان دہ نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔

News ID 1941283

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha